Sunday, November 21, 2021

ایک عقل مند شخص کا سات باتوں کیلئے سات سو میل کا سفر Twitter @IhsanMarwat_786

 ایک شخص ایک عقلمند کے پیچھے سات سو میل’ سات باتیں دریافت کرنے کے واسطے گیا۔۔ جب وہاں پہنچا تو کہا !!!

ًمیں اتنی دور سے سات باتیں دریافت کرنے آیا ہوں ۔۔”

آسمان سے کون سی چیز زیادہ بھاری ہے ؟

زمین سے کیا چیز وسیع ہے ؟

پتھر سے کون سی چیز زیادہ سخت ہے ؟

کون سی چیز آگ سے زیادہ جلانے والی ہے؟

کون سے چیز زمہریر سے زیادہ سرد ہے ؟

کون سی چیز سمندر سے زیادہ غنی ہے ؟

یتیم سے زیادہ کون بدتر ہے ؟

عقلمند نے جواب دیا !!

ًبے گناہ پر بہتان لگانا آسمانوں سے زیادہ بھاری ہے ۔۔

اور حق زمین سے زیادہ وسیع ہے اور کافر کا دل پتھر سے زیادہ سخت ہوتا ہے ۔۔

حرص و حسد آگ سے زیادہ جلائے جانے والی ہیں اور رشتے داروں کے پاس حاجت لے جانا اور کامیاب نہ ہونا زمہریر سے زیادہ سرد ہے ۔۔

قانع کا دل سمندر سے زیادہ غنی ہے اور چغل خور کی حالت یتیم س


ےبدتر ہوتی ہے

1 comment:

Tweets by

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے۔ریلی میں گرد و نواح کے ہزاروں افراد...