پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے۔ریلی میں گرد و نواح کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن یارک کے مقام پر ریلی کے اختتام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے سی پیک مغربی سیکشن کا افتتاح بھی کیا جائے گا.
5 فروری کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایک بڑی پرامن ریلی اسلام آباد سے براستہ ہکلہ یارک روٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف روانہ ہو گی۔راستہ میں سی پیک سے جڑے ہوئے خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع خاصکر لکیمروت،بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام اس خیر سگالی ریلی کا پرجوش خیرمقدم کریں گے۔بعدازاں ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ کر یہ ریلی یارک کے مقام پہ ایک بڑےجلسہ کی شکل اختیار کر لے گی۔ جہاں اس عظیم منصوبہ کی تکمیل پہ اظہار تشکر کے لئے مولانا فضل الرحمن شرکاء سے خطاب فرمائیں گے۔واضح رہے کہ مارچ 2016 سی پیک مغربی روٹ کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے رکھا تھا اور اس اہم روٹ کی تکمیل کا سہرا بھی مولانا فضل الرحمن کے سر جاتا ہے،جس سے خطہ میں دیر پا اقتصادی ترقی اور دور رس سماجی و سیاسی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
مفتی زاھد شاہ ڈیروی
No comments:
Post a Comment