Wednesday, June 2, 2021

NCOC and Pakistan Democratic Movement #PDM, Twitter | @IhsanMarwat_786

 این۔سی۔او۔سی۔ کی آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے خط۔ا ور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات کا ردعمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سکریٹری اطلاعات ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ NCOC کی جانب سے آزاد کشمیر میں دوماہ تک انتخابات ملتوی کرنے کی فیصلے اور خط کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مسترد کرتی ھے۔

آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی کرنا حکومت کی الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ اور سازش ھے۔

اور یہ التواء ایک غیر آئینی اقدام ھے۔کیونکہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں التواء کا کوئی شق نہیں ھے۔

اسلئے آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنا آئین پر حملہ اورکشمیر کے عوام کےآئینی حق پر ڈاکہ ھے۔

لہذا این سی او سی  سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پرزور مطالبہ ھے کہ اپناخط واپس لے۔اور حکومتی سازش کا حصہ نہ بنے۔اور اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز نہ کرے۔حکومت۔کرونا وباء۔کو بہانہ بناکر ncoc


کا کندھا اپنے مذموم مقصد کے حصول کے لئے استعمال کررھی ھے۔پی۔ٹی۔آئی۔اورعمران خان التواء اسلئے کرتے ھیں۔کہ ان کے پاس امیدوارتک نہیں اب سیاسی لوٹے ڈھونڈنے کےلئے وقت درکار ھے تاکہ لوگوں کی وفاداریاں خرید سکے۔

پی۔ڈی۔ایم۔کسی صورت الیکشن ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔اسلام ابادحکومت نےوزیراعظم ھاوس کوتو یونیورسٹی نہیں بنایا۔البتہ سازشوں کا آماجگاہ بناچکے ھیں۔وہ بھی آزاد کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق کے خلاف۔یہ کام تو ۔مقبوضہ جموں کشمیر ۔میں دھلی حکومت کرتی چلی آرھی ھے۔

تو پھر آپ اور۔دھلی/بھارت میں کیا فرق ھے؟وھی کچھ آپکی حکومت کررھی ھے۔

لہذا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مطالبہ ھے الیکشن بروقت ھواور اسلام آباد۔مافیاکسی قسم کی مداخلت سے بازرھے۔ورنہ اس کے نتائج خطرناک ھوسکتے ھیں۔

آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پی ٹی آئی کی مقدر ھے۔ورنہ اسلامآباد التواء التواء نہ کھیلتے۔یہ بھی اسلام آباد رجیم ۔کو معلوم ھو کہ آزاد کشمیر کی حکومت بشمول تمام پارٹیوں کے التواء کی تجویز کو مسترد کرچکی ھے۔

No comments:

Post a Comment

Tweets by

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے۔ریلی میں گرد و نواح کے ہزاروں افراد...