Tuesday, May 25, 2021

حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھ طویل ملاقات ہوئ اور تفصیل سے ان کا دردِ دل سنا ۔۔۔ پاکستانی سیاست میں اُن سے زیادہ سخت میڈیا ٹرائل کسی کا نہیں ہوا ۔۔۔ الزام و دشنام کا ہر حربہ ان پر آزمایا جا چکا ہے ۔۔۔ مگر آہنی اعصاب اور حیران کن حوصلہ رکھتے ہیں ۔۔۔ نہ صرف سہار گۓ بلکہ اپنا کیرئیر مزید نکھار گۓ ۔۔۔ جو لوگ ان کی سیاسی پالیسیوں سے متفق نہیں وہ راۓ کا اختلاف رکھیں مگر انصاف کا تقاضہ ہے کہ یہ مانیں کہ وہ علماء و مدارس اور دیندار عوام کے سب سے موثر و مقبول رہنما ہیں اور ان کے جھنڈے تلے ملک کی سب سے بڑی سٹریٹ پاور منظم و مجتمع ہے۔ موجودہ بین الاقوامی آزمائشی حالات میں ملک عزیز میں اسلام پسندوں کو اجتماعیت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اس لیے دل بڑا اور حوصلے کشادہ رکھیں۔ (ایک غیر سیاسی تاثر ) مفتی سید عدنان کاکا خیل

 


No comments:

Post a Comment

Tweets by

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے۔ریلی میں گرد و نواح کے ہزاروں افراد...