Monday, May 31, 2021

Poetry Dedicated to Maulana Fazl Ur Rehman, Twitter | @IhsanMarwat_786


 ‏صحافتیں خرید لو ! وکالتیں خرید لو !

نظام عدل نوچ لو ! ذلالتیں خرید لو !


خرید لو خرید لو ! ہر ایک بے ضمیر کو!

نہیں خرید پاوگے ، نبیؐ کے اس فقیر کو!

Wednesday, May 26, 2021

AULAD KI ACHI TARBIYAT KARE, Twitter | @IhsanMarwat_786

ایک دوست کے وال سے کاپی

والدین جب اولاد کی اچھی تربیت کرلیں تو نتیجہ آپکے سامنے ہیں، ابھی ابھی چمن میں تاج روڈ سے گزر رہا تھا کہ ایک والد سڑک کنارے فون پر بات کررہا تھا کہ بیٹے نے والد کو سورج کے تپش سے بچانے کیلئے اپنی ٹوپی سے سایہ بنایا، اللہ پاک اس والد کا سایہ اپنے اس بیٹے پر قائم و دائم رکھے، امین




Monday, May 24, 2021

‏جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس قائد جمعیہ کی زیرصدارت جاری ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی کابینہ اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، کی مرکزی قیادت بھی شریک ، اجلاس میں اہم امور پر مشاورت جاری




 

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب دامت برکاتہم کا فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،اسرائیلی درندگی کی مذمت اور امت مسلمہ سے خصوصی اپیل ۔ ضبط و ترتیب : خالد شریف بسم اللہ الرحمان الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم برادران ملت! آج میں پوری امت مسلمہ اور بالخصوص اپنے برادر ملک فلسطین کے عوام سے مخاطب ہورہا ہوں ۔فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور وہاں پر ان کی ریاستی دہشت گردی کی ایک طویل تاریخ ہے ۔جس کا فلسطینی عوام نسل در نسل بڑی بے جگری کے ساتھ ان کی ریاستی دہشت گردی اور سرزمین فلسطین پر ان کے قبضے کے خلاف اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ،چھوٹے چھوٹے بچوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔جوانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ،ماؤں اور بہنوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔میں فلسطینیوں کی اس جدوجہد کو خراج تحسین بھی پیش کرتاہوں ۔اور ایک بار پھر اپنی طرف سے ،جمعیۃ علماء اسلام کی طرف سے اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہوں۔ اس سال اس مہینے میں جب وہاں ستائیس رمضان کی رات تھی اور مسجد اقصی میں مسلمان بھائی اور بہنیں نماز میں مصروف تھے ،تراویح میں مصروف تھے ،اسرائیلی درندے مسجد کے اندر گئے ،فائرنگ کی ،شیلنگ کی ،نمازمیں بھگدڑ مچائی ،مسلمانوں کی عبادت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ،یہ اتنا بد نما اقدام ہے کہ اگر خود صہیونیوں کو اور یہودیوں کو اور پھر عالمی برادری کو کچھ بھی احساس ہو تو ان کو شرم کے مارے ڈوب مر جانا چاہئے ۔اپنی اس ذلت آمیز حرکت پر ان کو اس دنیا کے سامنے معافی مانگنی چاہئے ۔ اس کے باوجود میں سلام پیش کرتاہوں فلسطینی مسلمانوں کو اپنے بھائیوں اور بہنوں کو انہوں نے مسجد اقصی سے تعلق نہیں توڑا ، مسلسل وہاں جارہے ہیں ،نمازیں ادا کر رہے ہیں لیکن کئی روز سے مسلسل یہ درندے وہاں مسجد میں داخل ہوکر جس طرح گولیاں چلارہے ہیں اور جس سے تقریباً بیس سے تیس مسلمان شہید ہوچکے ہیں ، سینکٹروں زخمی ہیں اور اس طریقے سے وہاں پر ایک دہشت گردی کی فضاء بنائی جارہی ہے ۔تو ظاہر ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر اس کا نوٹس لے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور اس کے لئے یہ جواز تلاش کرنا کہ ہمارے خلاف وہاں سے گولے برسائے گئے ہیں ،میرے خیال میں یہ کوئی اقدامی عمل نہیں بلکہ یقیناً مسجد اقصی میں اسرائیلی درندگی کے جواب میں اگر کیا بھی ہے تو اسی کے حوالے سے ہوگا ۔لیکن اس کو بہانہ بنا کر جس طرح غزہ پر انہوں نے بمباری کی اور وہاں پر بیس سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کیا ،یہ مسلمانوں کا خون ارزاں کب تک بہتا رہے گا اور کیونکر امت مسلمہ اس پر خاموش ہے یا خاموش رہے گی ؟ میں اس موقع پر پوری امت مسلمہ کو جھنجھوڑنا چاہتا ہوں کہ اس وقت ان کی خاموشی در حقیقت اسرائیل کی درندگی کی تائید اور حمایت ہے ۔اس سے زیادہ ان کی خاموشی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔او آئی سی اب تک کیوں خاموش ہے ؟ اسلامی دنیا کے لئے آخر اس کا کیا کردار ہے ؟ اقوام متحدہ نے ایک روایتی مذمتی بیان جاری کیا ہے ۔لیکن اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سطح پر بھی کوئی موثر اقدام موجود نہیں ہے ۔ آخر کہاں گئی انسانی حقوق کی تنظیمیں ؟اگر اسلامی دنیا میں کوئی ایک چھوٹا موٹا واقعہ ہوجائے یہ پوری دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں ۔لیکن یہاں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں فلسطینی اور نہتے مسلمان ،وہاں ان کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں ۔یہ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں ؟ کیا واقعی ہم ان کو انسانی حقوق کا پاسبان سمجھیں ؟ کیا واقعی ہم ان کو انسانی حقوق کا وکیل سمجھیں ؟ یہ انسانی حقوق کو بیچنے والے ادارے ہیں ۔یہ بڑی قوتوں کے مفادات کے محافظ ہیں ۔اور دنیا میں ناجائز قبضوں کو سپورٹ کرنے کے ادارے ہیں ۔ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کا موقف ہمیشہ سے بڑا واضح رہا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ کراچی میں دو ماہ قبل جمعیت علماء اسلام نے جو میلین مارچ کیا تھا ،وہ تاریخ کے اوراق پر ثبت ہوچکا ہے ۔اور اس کے آثار کبھی مٹیں گے نہیں اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ عید الفطر کے بعد ہم پورے ملک میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا آغاز کریں گے ۔میں پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتاہوں ،پوری پاکستانی قوم سے ،خطباء ،علماء سے کہ وہ عید اور جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کریں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں اور اس کو اپنا دینی ،ملی فریضہ سمجھیں ۔ ان شاء اللہ العزیز فلسطینیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ،ہم ان کے دوش بدوش اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور امت مسلمہ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان ہیں ،وہ عید اور جمعہ کے اجتماعات میں اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں ،وہاں کے خطباء اور ائمہ سے اپیل ہے کہ وہ بھر پور طریقے سے اس کی مذمت کریں اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرکے اپنا دینی ،ملی اور اسلامی فریضے کا حق ادا کریں ۔ واخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین ۔


 

Tweets by

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے۔ریلی میں گرد و نواح کے ہزاروں افراد...